بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے ضلع دُکی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے دو دہشت گرد ہلاک، دو گرفتار

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع دُکی میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے خلاف انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی۔ فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ نتیجتاً دو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوئے، جبکہ دو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جبکہ مارے گئے دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کو بھارتی پشت پناہی سے چلنے والی دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرنے والے دہشت گرد اور ان کے سہولت کار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان متعدد بار عالمی برادری کو بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے بلوچستان میں سرگرم نیٹ ورک کے بارے میں آگاہ کر چکا ہے، اور حالیہ آپریشن اسی تسلسل کی ایک اہم کڑی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter