نشئی باپ کے تشدد سے 7 سالہ بیٹی جاں بحق، دو زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالا میں آئس کے نشے میں دھت باپ نے اپنی تین بیٹیوں کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، ایک بچی جاں بحق، دو زخمی، ملزم گرفتار۔

گوجرانوالا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نشے کے عادی باپ نے اپنی ہی بیٹیوں پر وحشیانہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں ایک سات سالہ بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم آئس کا نشہ کر رہا تھا جب بچیاں کمرے میں داخل ہوئیں، جس پر وہ آپے سے باہر ہو گیا اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔

latest urdu news

تشدد اتنا شدید تھا کہ سات سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دو بہنیں شدید زخمی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت بچیوں کی والدہ گھر پر موجود نہیں تھی۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور بچیوں کے پوسٹ مارٹم و میڈیکل رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ آئس جیسے خطرناک نشے کا پھیلاؤ پاکستان کے کئی شہروں میں سنگین سماجی اور خاندانی مسائل کا سبب بن رہا ہے، جس کے نتیجے میں ایسے واقعات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، جن میں معصوم جانیں ظلم کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter