14
گجرات: خواص پور میں مسلح ڈکیتی، اڑھائی لاکھ روپے، 1300 درہم اور موٹر سائیکل چھین لی گئی۔
گجرات کے علاقے خواص پور میں مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کرنانہ کے رہائشی ایک شہری کو لوٹ لیا۔ متاثرہ شخص مزمل حسین اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ اچانک ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر انہیں روکا اور اسلحے کے زور پر اڑھائی لاکھ روپے نقدی، 1300 درہم اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
واردات کے فوراً بعد متاثرہ شہری نے پولیس سے رابطہ کیا، جس پر تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ شہریوں نے پولیس سے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔