ایران نے اسرائیلی حملوں میں6جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران نے اسرائیلی حملوں میں6جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی

latest urdu news

تہران: ایران نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حالیہ فضائی حملوں میں ملک کے چھ ممتاز جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران کے جوہری اور عسکری اثاثوں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے، جن میں کئی اہم تنصیبات اور شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔

شہید ہونے والے جوہری ماہرین میں عبدالحمید منوچہر، احمد رضا ذوالفقاری، سید امیر حسین فقیہی، مطلبی زادہ، محمد مہدی تہرانچی اور فریدون عباسی شامل ہیں۔ یہ تمام سائنسدان ایران کے جوہری پروگرام کا اہم حصہ تھے اور انہیں ملک کے ایٹمی شعبے میں اعلیٰ ترین دماغوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

ایرانی حکام کے مطابق ان سائنسدانوں کی شہادت ایران کے سائنسی اور دفاعی شعبے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کی سائنسی ترقی کو روکنا اور جوہری صلاحیتوں کو محدود کرنا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ان درجنوں فضائی حملوں میں متعدد فوجی کمانڈرز بھی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کے امکانات کا عندیہ دیا ہے۔ خطے میں تناؤ کی فضا بدستور برقرار ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter