عمران خان کا چوتھی بار پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کرتے ہوئے لاہور پولیس کی ٹیم سے کسی بھی قسم کے تعاون سے گریز کیا۔

latest urdu news

نجی نیوز چینل کے مطابق لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم عدالتی حکم پر 9 مئی کے مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی، تاہم عمران خان نے تفتیش میں تعاون سے صاف انکار کر دیا اور جیل میں پیش بھی نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق، عمران خان کے انکار کے باعث ٹیم فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ جیسے دیگر ٹیسٹ بھی نہ کر سکی۔ پولیس ٹیم جیل میں چار گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

یہ چوتھی مرتبہ ہے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کیا، ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی آصف جاوید کر رہے تھے جبکہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پہلے بھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا تھا، جس کی تفصیلات آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت کے حکم پر یہ ٹیسٹ 9 مئی کے ہنگامہ خیز واقعات میں عمران خان کے کردار کی تحقیقات کے لیے تجویز کیا گیا تھا، تاہم اب تک وہ ہر بار اس سے انکار کرتے آئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter