پاکستان کا ڈیجیٹل انقلاب: بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت (AI) ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام قومی ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک کی معیشت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

latest urdu news

وزارتِ خزانہ کے مطابق، اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ، AI ڈیٹا پروسیسنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجی منصوبوں کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔ اس منصوبے کی نگرانی پاکستان کرپٹو کونسل کرے گی، جو پالیسی سازی، ضابطہ کاری اور شفافیت کو یقینی بنانے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف ملکی ٹیک سیکٹر کو فروغ دے گا بلکہ عالمی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی جانب متوجہ کرے گا۔ منصوبے کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیت اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

معاشی ماہرین کے مطابق، بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت میں تنوع اور وسعت آئے گی۔ اس کے علاوہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی مضبوطی سے قومی سلامتی اور خودمختاری کو بھی تقویت ملے گی۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کو عالمی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک مؤثر اور خودمختار کھلاڑی کے طور پر سامنے لائے گا، اور مستقبل کی ڈیجیٹل دنیا میں ملک کو ایک نمایاں مقام دلائے گا۔

پاکستان کی جانب سے بٹ کوائن ریزرو اور قومی والٹ کے قیام کا اعلان نہ صرف ٹیکنالوجی میں خودمختاری کی علامت ہے بلکہ یہ اقدام ملک کے لیے ایک تاریخی سنگ میل بھی ہے، جس کی تفصیلات اس رپورٹ میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد کی ملاقات میں بلاک چین، ٹوکنائزیشن اور ڈیجیٹل معیشت پر گفتگو ہوئی۔ مریم نواز نے پنجاب کو ڈیجیٹل ترقی میں ریجنل لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter