پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے عالمی برادر ی کو اعتماد میں لے لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان نے ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی حلقوں کو اعتماد میں لیا، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں تعینات سفارت کاروں کو موجودہ پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، آمنہ بلوچ نے شرکاء کو دونوں ممالک کے درمیان حالیہ صورت حال اور سیز فائر کی صورتحال پر روشنی ڈالی، اور سفارتی سطح پر کی گئی کوششوں کو سراہا۔

latest urdu news

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت رینجرز اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کا باہمی تبادلہ ممکن بنایا، جو خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے سیز فائر کے نفاذ میں دوست ممالک کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا اور واضح کیا کہ پاکستان جنگ کی بجائے مذاکرات اور امن کے راستے کو ترجیح دیتا ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مشکل حالات میں نہایت متحرک اور قائدانہ کردار ادا کیا۔

بیرسٹر سیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کو اگرچہ وزیر اطلاعات کہا جاتا ہے، لیکن آپ نہ معلومات رکھتے ہیں نہ تحقیق، آپ کو جو کاغذ تھمایا جاتا ہے وہی میڈیا پر گھما دیتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter