زاپوپان، میکسیکو کے شہر زاپوپان میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 23 سالہ مشہور ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر والیریا مارکیز کو لائیو سٹریم کے دوران فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
افسوسناک واقعے کے وقت والیریا اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر براہِ راست نشریات کر رہی تھیں۔
اداکارہ نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آ کر اپنی نشست سنبھالی، تاہم چند لمحوں بعد اچانک فائرنگ کی آواز آئی اور وہ خون میں لت پت زمین پر گر گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق، ایک مسلح شخص سیلون میں داخل ہوا اور والیریا پر براہ راست فائرنگ کر کے موقع پر ہی قتل کر دیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ "فیمیسائیڈ” یعنی صنفی بنیاد پر خاتون کے قتل کا معاملہ ہو سکتا ہے۔
والیریا مارکیز کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زائد فالوورز تھے، اور وہ میکسیکو میں بیوٹی کانٹینٹ کے حوالے سے خاصی مشہور تھیں۔
عالمی اداروں نے اس واقعے کو خواتین کے خلاف جاری پرتشدد لہر کا ایک اور افسوسناک ثبوت قرار دیا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 2020 میں میکسیکو میں خواتین کے ہر چوتھے قتل کو فیمیسائیڈ کے زمرے میں رکھا گیا، جب کہ 2023 میں 847 خواتین ایسے ہی جرائم کا نشانہ بنیں۔
View this post on Instagram
یہ واقعہ نہ صرف ملک میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے خدشات کو بڑھا رہا ہے بلکہ میکسیکو کے عدالتی نظام پر بھی سوالات کھڑے کر رہا ہے۔