7
میاں چنوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کو اطلاع ملی کہ لال چوک کے قریب تین ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے ہیں۔
پولیس نے فوری کارروائی کی، جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا، اس کے خلاف تھانہ شاہ کوٹ، سٹی اور صدر میاں چنوں میں قتل اور ڈکیتی کے 26 مقدمات درج تھے،فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے اور جلد ان کی گرفتاری متوقع ہے۔
یاد رہے کہ صوبے میں کرائم ریٹ کو کم کرنے کیلئے ادارے متحرک ضرور ہیں مگر عوام کو بھی اس معاملے میں اپنی انفرادی ذمہ داری پوری کرنے کی اشد ضرورت ہے۔