حماس کا امریکی قیدی کی رہائی پر رضامندی کا اظہار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، فلسطینی تنظیم حماس نے امریکی یرغمالی کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس اور امریکا کے درمیان حالیہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں قید امریکی شہری ایڈن الیگزینڈر کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی ہے، جنہیں ممکنہ طور پر غزہ میں قید آخری امریکی یرغمالی قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

اس پیش رفت کی تصدیق حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کی، جن کا کہنا تھا کہ تنظیم نے نہ صرف امریکی قیدی کی رہائی پر رضامندی ظاہر کی ہے بلکہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے راہداریاں کھولنے کی بھی حمایت کی گئی ہے۔

دوسری طرف، اسرائیلی حکام نے امریکا اور حماس کے مابین ہونے والے ان براہ راست یا بالواسطہ رابطوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter