پاکستان کا بھارت کو تاریخی جواب، بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا، شہباز شریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی کامیاب فوجی کارروائی پر سیاسی قیادت سے رابطہ کیا اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔

latest urdu news

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر، خالد مقبول، حافظ نعیم، خالد مگسی اور چوہدری سالک سے ٹیلیفون پر بات کی اور بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے حوالے سے انہیں اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ "الحمدللہ، ہماری افواج نے مربوط انداز میں طاقتور جواب دیا ہے۔ پہلگام واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے بھارت نے غیر جانبدار تحقیقات سے انکار کیا، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، لیکن پاکستان نے انتہائی تحمل سے جواب دیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، مگر ہماری بہادر افواج نے بھرپور ردعمل دیا اور آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، اور میں اس کامیاب آپریشن پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم کے رابطے میں سیاسی رہنماؤں نے بھی پاک فوج کے جوانوں کے تدبر، حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور مشکل وقت میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا،سیاسی قیادت نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع میں ہماری افواج کی مہارت قابل تحسین ہے۔

اسکے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی سیاسی قیادت کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا،علاوہ ازیں، وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب بھی کریں گے۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter