چین کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش، تحمل اور مذاکرات پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، چین نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خطے کی تازہ صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور فریقین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سیاسی حل کی جانب لوٹیں اور مسائل کو مذاکرات سے سلجھائیں۔

latest urdu news

پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص” کے آغاز کے بعد چین کی طرف سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ بھارت اور پاکستان تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، اور علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدام کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جو صورتحال کو مزید بگاڑ سکتی ہو، یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور ساتھ ہی پورے خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے۔

چین نے واضح کیا کہ بین الاقوامی برادری بھی یہی امید رکھتی ہے، اور چین اس حوالے سے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter