آپریشن ”بنیان المرصوص“ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، 10 مئی کی صبح پاکستان کی جانب سے کیے گئے جوابی عسکری آپریشن "بنیان المرصوص” میں بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک شاعرانہ پیغام کے ذریعے دشمن کو خبردار کیا۔

بھارتی دراندازی کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ ردعمل کے تناظر میں وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اپنے احساسات کو ایک شعر کی شکل میں بیان کیا۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے فیض احمد فیض کے معروف اشعار میں سے ایک مصرعہ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ”جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا“

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج صبح ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ جیسے اہم فضائی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اس کے ساتھ ساتھ ریاست مہاراشٹرا میں ایک بڑے سائبر حملے کے ذریعے بجلی کے نظام کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا، جبکہ بھارتی فوجی سیٹلائٹ کو بھی ناکارہ کر دیا گیا۔

اسکےعلاوہ ،بھارت کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز نے کئی گھنٹے فضائی نگرانی جاری رکھی، جس سے بھارتی سیکیورٹی اداروں میں شدید بے چینی پھیل گئی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter