زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش جنگ تصور کی جائے گی ، پاکستانی سفیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک،پاکستان کے امریکا میں سفیر رضوان سعید شیخ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی 24 کروڑ آبادی پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش پاکستان کی نظر میں کھلی جارحیت کے مترادف ہوگی۔

latest urdu news

امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں کو پاک بھارت موجودہ تناؤ پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے پر غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں، اور پاکستان اس مطالبے پر قائم ہے۔

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق اب تک نہ پاکستان کو اور نہ ہی عالمی برادری کو کوئی ٹھوس شواہد فراہم کیے ہیں، جبکہ اس کا جارحانہ رویہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو خود دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، اور ہم ہمیشہ عزت، وقار اور مذاکرات کے ذریعے امن کے حامی رہے ہیں۔

سفیر نے بھارت کے پانیوں سے متعلق رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر بھارت کا طرز عمل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور اس کی روش ماضی سے اب تک غیر قانونی اقدامات پر مبنی رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter