جمعرات, 8 مئی , 2025

امریکہ کے باہر تیار ہونیوالی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اب امریکا کے باہر تیار ہونے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لاگو کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے آٹو موبائل، اسٹیل اور دیگر درآمدی اشیا پر محصولات عائد کرنے کے بعد اب غیر ملکی فلموں کو بھی اس فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

latest urdu news

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ امریکی فلم انڈسٹری تیزی سے زوال کا شکار ہو رہی ہے، جس کی بحالی کے لیے وہ محکمہ تجارت کو غیر ملکی فلموں پر لیوی نافذ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اپنے فلم سازوں اور اداروں کو امریکی فلمی صنعت سے دور کرنے کے لیے پرکشش مراعات دے رہے ہیں، جو امریکا کی ثقافتی اور معاشی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، ٹرمپ نے زور دیا کہ ہمیں امریکی سرزمین پر بننے والی فلموں کو فروغ دینا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter