100
معروف پاکستانی اداکار منیب بٹ نے حالیہ شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران ایک ایسی بات کہی جو ہمارے معاشرے میں بہت عام مگر اکثر نظر انداز کی جاتی ہے۔
منیب بٹ نے اپنے وی لاگ میں دکھایا کہ مہمان اکثر پلیٹیں بھر کر لاتے ہیں لیکن زیادہ تر کھانا چھوڑ دیتے ہیں، جس سے بہت سارا کھانا ضائع ہو جاتا ہے۔
ویڈیو میں وہ تقریب کی ٹیبلز پر رکھی ہوئی ادھوری پلیٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کھانا کبھی ختم نہیں ہوتا، مہمان اسے ضائع کر کے ختم کرتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، اور کئی صارفین نے ان کے اس مشاہدے سے اتفاق کرتے ہوئے سراہا کہ انہوں نے ایک عام مگر اہم مسئلے پر توجہ دلائی ہے۔
یاد رہے کہ یہ ویڈیو منیب بٹ کے برادرِ نسبتی معاذ خان کی شادی کی ایک تقریب کے دوران بنائی گئی تھی، جس میں وہ سادگی اور سنجیدگی سے معاشرتی رویے پر روشنی ڈالتے دکھائی دیے۔
View this post on Instagram