امریکہ نے پہلگام حملے پر بھارتی مؤقف کو مسترد کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

واشنگٹن، بھارتی پروپیگنڈہ مکمل ناکام ہو گیا، امریکا نے پاکستان مخالف بھارتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے نیو دہلی کو کھلا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پہلگام حملے کے پس منظر میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کا مقصد حملے کی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش تھی۔

تاہم امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی دعوے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام انتہائی اہم ہے، اور امریکا کسی یک طرفہ الزام تراشی کے بجائے خطے میں تناؤ کم کرنے پر زور دیتا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو چاہیئے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں تاکہ خطے میں حالات مزید خراب نہ ہوں۔

دوسری جانب بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت نے پہلے عالمی بینک کی ثالثی میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کیا، پھر طبی بنیادوں پر علاج کے لیے بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں اور سفارتی عملے کو فوراً ملک چھوڑنے کا حکم دیا۔

اب بھارت نے پاکستان کے خلاف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ہر قسم کی اشیاء کی براہ راست یا بالواسطہ درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter