349
کراچی ، نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 4 زخمی کراچی کے اسپتال میں جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج نوشکی آئل ٹینکر سانحے کے 4 زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد واقعے میں کراچی میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7 ہو گئی ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جان سے جانے والوں میں سلمان، وزیر احمد، دُر محمد اور عبدالباسط شامل ہیں، دیگر 10 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جب کہ مجموعی طور پر 17 زخمیوں کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل لے جانے والا ٹینکر اچانک آگ لگنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔
