لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے لیے ماہانہ ٹائم لائنز مقرر ، مریم نواز کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی پیشرفت کے لیے ہر ماہ کی بنیاد پر ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس نے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کا حجم 2.3 ارب ڈالر تک پہنچنا اطمینان بخش ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے سینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے اقدامات یقینی بنائیں، جبکہ انہوں نے جاری منصوبوں کا تصویری جائزہ بھی لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے، اس لیے مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

بعد ازاں، لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل کے لیے ماہانہ بنیادوں پر پیشرفت کا نظام وضع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter