بدھ, 23 اپریل , 2025

گجرات: تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں چند ماہ قبل پیش آنے والے ایک قتل کے مقدمے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گجرات کے علاقے لالہ موسیٰ میں چند ماہ قبل پیش آنے والے ایک قتل کے مقدمے میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا خطرناک اسلحہ، رائفل کلاشنکوف اور 222 بور رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

latest urdu news

ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر مہر محمد عتیق اور سب انسپکٹر علی بہادر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ حکمت عملی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیاب کارروائی کی۔

گرفتار ملزمان میں محمد الیاس ولد عنایت اور مظہر اقبال ولد محمد اعظم شامل ہیں، جو ٹبی چاند کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق، چند ماہ قبل ایک معمولی جھگڑے پر فائرنگ کرکے انہوں نے علی حسن ولد اظہر محمود کو قتل اور کفیل اظہر کو زخمی کر دیا تھا۔

واقعے کے بعد دونوں ملزمان روپوش ہو گئے تھے، تاہم پولیس کی مسلسل محنت کے نتیجے میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ: "جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا، اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔”

شیئر کریں:
frontpage hit counter