اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی 4 پروازیں منسوخ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

شدید موسمی خرابی کے باعث گزشتہ روز سے تعطل کا شکار اسکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔

فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارلحکومت لاہور سے گلگت کے لیے قومی ائیر کی 2 پروازیں جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

شہر اقتدار سے قومی ائیر لائن کی گلگت کی اسکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ائیرلائن کی لاہور اسلام آباد سے اسکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کیلئے تیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنے آئی ہے۔

گزشتہ روز موسم کی خرابی کی وجہ سے اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکی تھیں۔

آج دبئی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے غیرملکی ائیر لائن کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter