کتیوں سے جنسی زیادتی کرنیوالا درندہ زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

نئی دہلی،بھارتی دارالحکومت دہلی میں جانوروں کے ساتھ غیر اخلاقی اور غیر انسانی سلوک میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے متعدد بے زبان کتیوں کے ساتھ غیر مناسب حرکات کیں، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مذکورہ ویڈیو مبینہ طور پر اس کے ایک جاننے والے نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپلوڈ کی تھی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، اطلاعات کے مطابق چند افراد نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے کم از کم 6 کتیوں کے ساتھ بدسلوکی کا اعتراف کیا ہے، جبکہ پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ جانوروں کے تحفظ کے ادارے بھی معاملے پر کارروائی کر رہے ہیں۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter