پاکستان دنیا کو دہشتگردی سے بچانے کے لیے ایک مضبوط دیوار کی مانند کھڑا ہے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کو دہشتگردی سے بچانے کے لیے ایک مضبوط دیوار کی مانند کھڑا ہے، اور یہ عالمی خطرہ مل کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے، انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی کانگریس اراکین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں کانگریس مین جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور سیکریٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

دونوں فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری، سکیورٹی، انسداد دہشتگردی اور بارڈر مینجمنٹ کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط اور دیرپا تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ اپریل کے آخر میں امریکا میں ہونے والا "پاکستان کاکس” ایک مثبت پیش رفت ہے، انسداد دہشتگردی میں معلومات اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ انتہائی اہم ہے۔

وزیر داخلہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو دنیا کے لیے ایک مثال قرار دیا اور کہا کہ امریکی وفد کا حالیہ دورہ ان کوششوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گا۔

اس موقع پر وزیر مملکت طلال چودھری نے بتایا کہ جون میں اسلام آباد میں ہونے والا "مشترکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ” دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا۔

امریکی کانگریس کے ارکان نے بھی اس موقع پر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو باصلاحیت اور قابل قرار دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter