ہفتہ, 7 جون , 2025

ناراض بیوی کو منانے آئے شوہر اور دیور فائرنگ کے نتیجے میں قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور، تخت بھائی کے علاقے قندارو کلی میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال آنے والے شوہر اور اس کے بھائی (دیور) جان لیوا فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

پولیس کے مطابق خاتون 2سال سے میکے میں مقیم تھی اور صلح کی کوشش کے دوران فریقین کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے خاتون کا شوہر اور دیور موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمیت ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب تخت بھائی کے علاقے سید آباد روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو گیا اور سڑک کے کنارے کھائی میں جا گرا، حادثے کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter