150 سال پرانا کنواں 8 افراد کو نگل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 150 سال قدیم ایک کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 افراد کی موت ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں یہ کنواں واقع ہے، جس کی صفائی کا کام جاری تھا۔

latest urdu news

یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کے دوران مورتی وسرجن کی رسم کے لیے کنویں کی صفائی کے لیے اترے تھے۔

رپورٹس کے مطابق، پہلے پانچ افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے، لیکن وہ دلدل میں پھنس گئے، انہیں بچانے کے لیے مزید 3 افراد کنویں میں کودے، مگر وہ بھی پھنس گئے اور کنویں میں زہریلی گیس کے اثر سے دم گھٹنے کے سبب تمام افراد کی جانیں چلی گئیں۔

بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے 4 گھنٹے کی محنت کے بعد تمام ہلاک افراد کی لاشیں کنویں سے نکالی گئیں۔

اس سانحے پر ریاستی حکومت نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter