ایران نے امریکی صدر کے بیانات پر اقوام متحدہ کو شکایت کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران، ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باضابطہ شکایت درج کرادی۔

ایران نے ان بیانات کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

latest urdu news

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے اپنے خط میں خبردار کیا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر کسی بھی قسم کا حملہ کیا تو فوری اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو اسے بمباری اور مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی کوئی نئی بات نہیں، اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی کوشش کی تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے پہلے کی طرح ایران میں بغاوت کی کوشش کی تو ایرانی عوام خود اس کا بھرپور جواب دے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter