گجرات کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا، 17 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

بھارتی ریاست گجرات کی ایک پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا ضلع بناس کانٹھا میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں پیش آیا، جس کے باعث کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ اس وقت وہاں تقریباً 30 مزدور کام میں مصروف تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد فیکٹری کا مالک فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے امریکی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی غلطی کی گئی تو ہمیں سخت ردعمل دینا پڑے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی طرف نہیں جا رہا، تاہم اگر حملہ ہوا تو جوہری ہتھیار حاصل کرنا مجبوری بن جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter