منگل, 22 اپریل , 2025

قومی سلامتی کے مشیر نے چیٹ لیک ہونے کی ذمہ داری قبول کر لی ، وائٹ ہاؤس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

واشنگٹن ، وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے تصدیق کی ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر نے چیٹ لیک ہونے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

نیوز بریفنگ کے دوران کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ لیک ہونے والی چیٹ میں کوئی خفیہ معلومات شامل نہیں تھیں اور نہ ہی کسی منصوبہ بندی کا ذکر تھا، قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ قومی سلامتی کونسل اور ایلون مسک اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ہم ڈیموکریٹس سے قومی سلامتی پر کوئی سبق لینے کے قائل نہیں، کیونکہ انہوں نے ملک کو بحران میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ یمن میں کیے گئے حملوں کے دوران حوثیوں کے 100 سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ حالیہ حملوں میں حوثی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی کمزوری کے باعث حوثیوں کو تقویت ملی، تاہم حالیہ آپریشنز میں ان کے کئی اہم رہنما مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر ڈرون حملہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نہ صرف بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا بلکہ مفت کھانے کی تقسیم کے مرکز پر بھی بمباری کی، جس کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter