نئی دہلی، بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے نرمل کمار سب سے کم اثاثے رکھنے والے رکن اسمبلی قرار دیے گئے۔
بھارتی تنظیم ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (ADR) کی تازہ رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے پراگ شاہ، جو ممبئی کے گھاٹ کوپر ایسٹ سے رکن اسمبلی (ایم ایل اے) ہیں، 3400 کروڑ روپے کی جائیداد کے ساتھ ملک کے سب سے امیر ایم ایل اے بن گئے ہیں۔
ان کے بعد کانگریس کے ڈی کے شیوکمار کا نام آتا ہے، جو کرناٹک کے کاناکاپورا سے ایم ایل اے ہیں، اور ان کے اثاثے 1413 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکے ہیں۔
یہ رپورٹ حالیہ انتخابات میںارکان اسمبلی کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف ناموں کے تجزیے پر مبنی ہے۔ اس میں 28 ریاستی اسمبلیوں اور 3 یونین ٹیریٹریز کے 4092 ایم ایل ایز کے اثاثوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے، جبکہ 24 غیر واضح حلف نامے اور سات خالی نشستوں کو شمار نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق، سب سے کم اثاثے رکھنے والے ایم ایل اے مغربی بنگال کے انڈس سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے نرمل کمار دھارا ہیں، جن کے کل اثاثے محض 1700 روپے کے ہیں۔