امریکی عدالت نے ایلون مسک کو یو ایس ایڈ بند کرنے سے روک دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میری لینڈ، امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے ٹیسلا کے سی ای او اور محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے رکن ایلون مسک کو یو ایس ایڈ کے خاتمے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، میری لینڈ کی وفاقی عدالت نے ایلون مسک اور امریکی محکمہ برائے استعداد کار (ڈوج) کو یو ایس ایڈ کے خلاف مزید کارروائی سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔

latest urdu news

عدالت نے مزید ہدایت دی کہ اگر فیصلہ مدعی کے حق میں آتا ہے تو ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن میں واقع رونالڈ ریگن عمارت میں یو ایس ایڈ کے ہیڈکوارٹر کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ یو ایس ایڈ کے دو درجن سے زائد ملازمین کی جانب سے "اسٹیٹ ڈیموکریسی ڈیفنڈرز گروپ” نے دائر کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایلون مسک نے وفاقی ایجنسیوں پر غیر معمولی اختیار حاصل کر لیا ہے، جو کہ امریکی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔

آئین کے تحت یہ اختیار صرف اس شخص کو حاصل ہو سکتا ہے جسے صدر نامزد کرے اور سینیٹ اس کی توثیق کرے۔

دوسری جانب وفاقی جج تھیوڈور کے اس فیصلے کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حکومتی حجم کم کرنے کی کوششوں کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter