مولانا عبدالحق ثانی جے یو آئی (س) کے نئے مرکزی امیر منتخب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

مولانا عبدالحق ثانی جمعیت علمائے اسلام (س) کے نئے مرکزی امیر منتخب ہوگئے۔

نوشہرہ، حالیہ خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق کے فرزند مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام (س) کا مرکزی امیر مقرر کر دیا گیا۔

یہ فیصلہ دارالعلوم حقانیہ میں منعقدہ جمعیت علمائے اسلام (س) کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں مولانا عبدالحق ثانی کو جماعت کی قیادت سونپنے کا اعلان کیا گیا، جبکہ شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمان درخواستی کو سرپرست اعلیٰ اور مولانا خزیمہ سمیع کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خارجی راستے پر ہونے والے خودکش حملے میں جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی سمیت 8 افراد شہید ہوگئے تھے، جبکہ مولانا عبدالحق ثانی زخمی ہو گئے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter