جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ کی ملاقات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔

latest urdu news

دوران ِملاقات علاقائی صورتحال، سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا، فوجی رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملاقات میں چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ لیے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter