کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔
اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایک ہی روز میں صوبائی دارلحکومت کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، صرف کراچی ہی میں ڈمپروں کے کچلنےکےاس قدرواقعات کیوں ہیں، ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کوکچل کر فرار ہونا سوالیہ نشان ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ انتظامیہ کی غفلت کب تک معصوم شہریوں کی زندگیاں چھینےگی، جس کمپنی کا ڈمپرحادثے کا ذمہ دار ہو،اس کمپنی کےخلاف کارروائی کی جائے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت ڈمپر مافیا کےخلاف ایک ہفتے میں لائحہ طے کرے، سندھ حکومت ڈمپر مافیا کےخلاف کارروائی کرے ورنہ میں لائحہ عمل دوں گا، ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی نمازجنازہ میں شرکت کروں گا۔
دوسری جانب مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی لاشوں کو پرواز ایس وی 726 کے ذریعے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پہنچایا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 2 میتوں کا تعلق منڈی بہاءالدین اور ایک کا تعلق شیخورپورہ سے ہے جب کہ جن افراد کی لاشیں وطن واپس لائی گئیں ان میں محمد ارسلان،علی سجاد،حامد شبیر اور اقبال وقاص شامل ہیں۔
پاکستانیوں کی وطن واپسی کے موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک ائیرپورٹ پر موجود تھے۔