جنید اکبر پارلیمنٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جنید اکبر پارلیمنٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
جنید اکبر کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا، جس میں ارکان کی جانب سے شرکت کی گئی۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے چیئرمین کمیٹی کیلئے جنید اکبر کا نام تجویز کیا جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی جانب سے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے منصوبوں کا تھرو فارورڈ 8 ہزار ارب روپے تک ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا کہ وفاق کے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لیے 2900 ارب روپے کی ضرورت درکار ہے۔
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 8 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے، وفاقی ترقیاتی پروگرام میں صوبائی منصوبوں کی شمولیت سے تھرو فارورڈ بڑھا ہے۔