42
ممتاز میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے کم عمری میں شادی کو اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا گیا ہے۔
ایک انٹرویو میں معروف اداکارہ نے کہا کہ خاندان کے کسی فرد نے میری شادی کی حمایت نہیں کی تھی، مگر وہ خود اس فیصلے پر اڑ گئیں اور پھرانہیں نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔
نادیہ خان نے کہا کہ پہلی شادی کے وقت میری عمر صرف 18 سال تھی جبکہ ان کے والد نے بھی انہیں تلقین کی کہ انہیں اتنی کم عمر میں شادی کی ضرورت نہیں ہے، لیکن میں جذبات میں آکر یہ فیصلہ لیا۔
خوبرو اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے گھر والوں نے دوستوں کی مثال دی جنہوں نے شادی کے بعد تعلیم مکمل کی اور انہیں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ جلد بازی کے فیصلے کی وجہ سے شادی کامیاب نہ ہوسکی اور شوہر سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی۔