64
اسلام آباد، سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے حکومت نے کہا ہے کوئی راستہ نکالتے ہیں۔
حکومت اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں نے ایاز صادق پر اعتماد کا اظہار کیا، رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے تحریری مطالبات کا مسودہ پڑھ کر سنایا۔
حکومتی کمیٹی 7 دنوں میں اپوزیشن مطالبات پر تحریری مؤقف پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی حکومتی کمیٹی نے تائید کی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی چیئرمین سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا مذاکرات ٹھیک سمت میں جا رہے ہیں، کوئی تشویش نہیں ہونی چاہئے۔
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بحران ہے، مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، دعا ہے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلے۔