ہسپانوی شکاری نے سیزن کے دوسرے کشمیری مارخور کا شکار کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال، ہسپانوی شکاری کی جانب سے چترال میں سیزن کے دوسرے کشمیری مارخور کا شکار کر لیاگیا۔

ڈی ایف او، وائلڈ لائف فاروق نبی کے مطابق ہسپانوی شکاری کی جانب سے چترال کے علاقے گہریت گول کنزر وینسی میں مارخور کا شکار کیا گیا۔

latest urdu news

ڈی ایف او وائلڈ لائف کا بتانا ہے کہ شکاری نے 5 منٹ میں 160 میٹر کے فاصلے سے مارخور کا شکار کیا۔

فاروق نبی کے مطابق ہسپانوی شکاری کرسٹین ابیلو نے ٹیکس کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر ادا کر کے شکار کیا، اس سے پہلے گزشتہ مہینے دسمبر میں امریکی شکاری رونالڈ جوویٹ نے چترال میں کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔

مارخور کے شکار کیلئے امریکی شکاری کی جانب سے اکتوبر میں پاکستانی تاریخ کی سب بڑی بولی دی گئی تھی جس میں اس نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ مارخور پاکستان کا ایک قومی جانور ہے، جو پاکستان میں گلگت بلتستان، ضلع چترال اور وادئ ہنزا سمیت دیگر شمالی علاقوں کے علاوہ وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter