شادی ہال میں تقریب کرنے پر بکنگ کرنیوالوں کو 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس نے کہا کہ ایف بی آر نے شادی ہال پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کر دیا ہے، ہال میں تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔
شادی ہال ایسوسی ایشن نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا، شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
رانا رئیس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں 1 لاکھ صارفین کے لیے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا، جسے حاصل کرنے کیلئے پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں۔