9 مئی کیس: گرفتار ریڑھی بان عدم ثبوت کی بناء پر رہا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کیس میں گرفتار 2 ریڑھی بانوں کو عدم ثبوت کی بناء پر رہا کردیا گیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں گرفتار 2 ریڑھی بانوں کے کیس کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

latest urdu news

اے ٹی سی جج کی جانب سے حکم نامے میں کہا گیا کہ وکیل صفائی کے مطابق ساجد الرحمان اور محمد رفیق ریڑھی چلاتے ہیں، دونوں افراد کو ڈیڑھ سال بعد حراست میں لیا گیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق تقریباً 50 افراد پر 10 مئی 2023 کو مقدمہ دائر کیا گیا تھا اور ان دونوں افراد کو شریک ملزم کے بیان پر گرفتار کیا گیا۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق پولیس ریکارڈ ملزم ساجد الرحمان اور محمد رفیق سے متعلق خاموش ہے، دونوں افراد کے وارنٹ جاری ہوئے نہ گرفتاری کی کبھی کوشش کی گئی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کوئی ثبوت موجود نہیں، دونوں افراد کو کسی کردار کے بغیر حراست میں لیا گیا، اس لیے انہیں بری کیا جاتا ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter