دہشتگردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڈاپسٹ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے، اس ناسور سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ترک ہم منصب علی یرلیکایا کی جانب سے ملاقات کی گئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

latest urdu news

اس موقع پر گفتگو کے دوران وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ کیساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں۔

محسن نقوی کی جانب سے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی جس پر ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے، جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا۔

ترک وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے یہ کہا گیا کہ پاکستان اس ضمن میں ماہرین کا وفد ترکیہ بھیجے، ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا۔

News Alert Urdu