سموگ پرانا مسئلہ ہے یہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا: مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سموگ کا مسئلہ پرانا ہے یہ راتوں رات حل نہیں ہو سکتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسموگ کے مسئلے پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسموگ کوئی نیا مسئلہ نہیں بلکہ یہ برسوں سے چلا آرہا ہے، اور اسے راتوں رات ختم کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، جس کی وجہ سے آج اس کے اثرات شدید ہو چکے ہیں۔

latest urdu news

مزید بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اچھی خبریں سامنے آ رہی ہیں اور ملکی معیشت میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی کمی کی امید ہے۔

انہوں نے پاکستان کے حوالے سے امید ظاہر کی کہ ملک میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے اور محنتی اور مخلص افراد کی ضرورت ہے جو ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter