طلبہ احتجاج: ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، طلبہ کے احتجاج پر بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی جانب سے ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

latest urdu news

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں شیئر کرنیوالوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا اور اس ڈیٹا کی روشنی میں ویڈیو اور پوسٹس شیئر کرنے والوں کو جے آئی ٹی میں بلایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں طالبہ کے حوالے سے وائرل خبر کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں 6 رکنی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

جے آئی ٹی میں 3 پولیس اور 3 حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں جبکہ جے آئی ٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کر رہی ہے۔

News Alert Urdu