اتوار, 8 جون , 2025

کیلوفورنیا دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کیلوفورنیا میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں ہفتے کے روز ایک تولیدی صحت مرکز کے نزدیک ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ کم از کم4 افراد زخمی ہو گئے۔

ایف بی آئی نے اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ کسی حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے کیا گیا حملہ تھا۔

ایف بی آئی لاس اینجلس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی، اور ہلاک ہونے والا شخص بھی اسی مقام پر موجود تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تفتیش جاری ہے تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ کارروائی داخلی دہشت گردی کا حصہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی بین الاقوامی نیٹ ورک موجود ہے۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جن میں کچھ عمارتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter