جمعہ, 25 اپریل , 2025

کملا ہیرس کی تقریر کے دوران فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف احتجاج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جارجیا، ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے خطاب کے دوران مظاہرین کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔

امریکی ریاست جارجیا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس کے خطاب کے دوران مظاہرین نے غزہ کی صورتحال اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

latest urdu news

نائب صدر کملا ہیرس کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ وہ اور امریکی صدر جوبائیڈن غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں، صدر جوبائیڈن نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ انتخابی سروے پر زیادہ توجہ نہ دیں۔

یاد رہے کہ رائٹرز اور اپسوس کے انتخابی سروے میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح برتری حاصل ہے۔

نائب صدر کو 45 اور ٹرمپ کو41 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، وال سٹریٹ جرنل کے سروے میں کملا ہیرس کو ٹرمپ کے مقابلے میں 1 فیصد کی برتری حاصل ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter