جمعہ, 25 اپریل , 2025

پہلگام حملہ: تین مشتبہ حملہ آوروں کے خاکے جاری، انڈین حکام نے سخت ردِعمل کا اعلان کر دیا 

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈین حکام نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث تین مشتبہ افراد کے خاکے جاری کر دیے ہیں۔

انڈین حکام نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث تین مشتبہ افراد کے خاکے جاری کر دیے ہیں۔ ان مشتبہ حملہ آوروں کی شناخت آصف فوجی، سلیمان شاہ، اور ابو طلحہ کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ ان کی عرفی نام بالترتیب موسیٰ، یونس، اور آصف بتائے گئے ہیں۔

latest urdu news

انڈیا کی سرکاری نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، یہ حملہ پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کی صورت میں پیش آیا، جس میں انڈین نیوی کے ایک افسر سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق، یہ خاکے ان افراد کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں جو اس حملے میں زندہ بچ گئے تھے۔

انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں کا "زوردار اور بھرپور جواب” دیا جائے گا۔

پہلگام حملے نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے تحقیقات اور مشتبہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter