فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر 10 سالہ بچہ زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر پولیس نے 10 سالہ بچے کو حراست میں لے لیا۔

جرمنی، فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 10 سالہ بچے کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے لوگوں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا، جس دوران 10 سالہ بچے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران غزہ کا پرچم لہراتا 10 سال کا بچہ بھی نہ بچ سکا، خوفزدہ بچے نے اپنے آپ کو پولیس سے بچانے کی کوشش کی لیکن بلآخر پولیس اہل کاروں کیجانب سے اسے حراست میں لیا گیا۔

بچے کو حراست میں لینے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بچے کو خوف زدہ کرنے اور حراست میں لینے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter