جمعہ, 25 اپریل , 2025

عمان کا 10 روزہ مفت سیاحتی ویزا دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط،عمان نے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان کی جانب سے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی کی جانب سے کیا گیا ہے، جس میں غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے ایگزیکٹو قواعد کے کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

عمان کے نئے قواعد و ضوابط کے مطابق سیاحوں اور عملے کے لیے 10 دن کے ویزے کی اجازت دی گئی ہے، جو ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر جاری کیا جاتا ہے، جس میں 30 دن کے اندر اندراج ضروری ہے۔

اسی طرح کی شرائط کے تحت 1 ماہ کا ویزا دستیاب ہے، فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا، تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter