بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، جسکے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جب کہ مختلف واقعات میں 2 روز کے دوران 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گجرات میں غیر معمولی بارشیں ہو رہی ہیں جس دوران دریاؤں کی سطح میں بھی خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پانی کی سطح میں خطرناک اضافے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کشیدگی حالات کے پیش نظر فوج کو بھی ریسکیو آپریشن کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب ریاستی علاقے بڑودہ، جام نگر اور موربی کے رہائشی علاقوں میں ہر طرف پانی بھرگیا ہے، متاثرہ علاقوں میں گھر اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئےہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف واقعات میں 2 روز کے دوران 16 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، 30 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، بارش سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند اور ٹرین سروس بھی متاثر ہیں۔