امریکہ نے بھارت سے آموں کی شپمنٹس وصولی سے انکار کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ نے بھارت سے آنے والے آموں کی 15 شپمنٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے آموں کی یہ شپمنٹس ہوائی جہاز کے ذریعے امریکہ پہنچیں، لیکن مکمل دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کھیپ ممبئی میں 8 اور 9 مئی کو تابکاری کے عمل سے گزارے جانے کے باوجود، امریکہ کے مختلف ہوائی اڈوں جیسے لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کر دی گئی۔

تابکاری کا یہ عمل پھلوں کو کیڑوں سے پاک کرنے اور ان کی شیلف لائف بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس میں پھلوں کو کنٹرول شدہ تابکار اشعاع کے ذریعے پروسیس کیا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برآمد کنندگان کو ہدایت دی گئی کہ وہ یا تو اس کارگو کو ضائع کر دیں یا اسے واپس بھارت بھیج دیں، جس کے بعد انہوں نے آموں کو تلف کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس واقعے سے برآمد کنندگان کو تقریباً 5 لاکھ ڈالر کا مالی نقصان ہوا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter