زیلنسکی نے ٹرمپ سے 50 سالہ سیکیورٹی گارنٹی مانگ لی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے امریکا سے طویل المدتی سیکیورٹی ضمانتوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین 30 سے 50 برس تک کے لیے مضبوط اور واضح امریکی سیکیورٹی گارنٹیز چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست بات چیت کر چکے ہیں۔

latest urdu news

یورپی خبر رساں ادارے یورپین پراودا کے مطابق صدر زیلنسکی نے یورپ واپسی کے دوران ایک آن لائن پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا اور یوکرین کے درمیان ہونے والی بات چیت میں اس امر کی تصدیق ہوئی ہے کہ واشنگٹن کیف کو مؤثر سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنے پر آمادہ ہے۔

صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ موجودہ معاہدوں میں یوکرین کو 15 سال تک کی سیکیورٹی گارنٹیز دی گئی ہیں، تاہم ان معاہدوں میں مدت بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔ یوکرینی قیادت کی خواہش ہے کہ ان ضمانتوں کو مزید طویل مدت کے لیے وسعت دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی کی جنگ ختم ہونے پر عہدہ چھوڑنے کی پیشکش

انہوں نے کہا کہ یوکرین ایک طویل عرصے سے جنگی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے اور یہ تنازع مختلف شکلوں میں تقریباً 15 سال سے جاری ہے۔ اسی تناظر میں یوکرین چاہتا ہے کہ امریکا کی جانب سے سیکیورٹی تحفظ 30، 40 یا حتیٰ کہ 50 برس کے لیے یقینی بنایا جائے۔

صدر زیلنسکی کے مطابق انہوں نے یہ تجویز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے رکھی، جس پر ٹرمپ نے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ زیلنسکی نے کہا کہ اگر امریکا اس نوعیت کی طویل المدتی سیکیورٹی گارنٹی دیتا ہے تو یہ نہ صرف یوکرین بلکہ عالمی سیاست میں بھی ایک تاریخی فیصلہ ثابت ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter